. . . . . Hypocrisy Thy Name is . . . . . منافقت . . . . .

آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی..اللہ کے بندوں کو آتی نہیں روباہی...Humanity is declining by the day because an invisible termite, Hypocrisy منافقت eats away human values instilled in human brain by the Creator. I dedicate my blog to reveal ugly faces of this monster and will try to find ways to guard against it. My blog will be objective and impersonal. Commentors are requested to keep sanctity of my promise.

Wednesday, August 10, 2005

۔ انگریزوں کی عیّاری ۔ گورداسپور میں مسلمانوں کا قتل عام JK11


انگریز حکمرانوں نے پاکستان کی سرحدوں کا اعلان 14 اگست 1947 سے کچھ دن بعد کیا اور نہائت عیّاری سے گورداسپور جو کہ مسلم اکثریت والا ضلع تھا کو بھارت میں شامل کر کے بھارت کو جموں جانے کے لئے راستہ مہیا کر دیا جس کے نتیجہ میں گورداسپور میں تسلّی سے اپنے گھروں میں بیٹھے مسلمانوں کا قتل عام ہوا ۔

اکتوبر کے شروع میں ہی ڈوگرہ پولیس اور فوج نے صوبہ جموں کے مسلمانوں کے گھروں کی تلاشی لے کر ہر قسم کا اسلحہ بشمول کلہاڑیاں ۔ چار انچ سے لمبے پھل والے چاقو چھریاں سب برآمد کر لئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندو اکثریت والے دیہات میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہو گیا اور ان کے مکانوں اور فصلوں کو نظر آتش کیا گیا ۔ یہ بھی سننے میں آیا کہ ہندو کہتے ہیں مسلے عید پر جانور قربان کرتے ہیں اس عید پر ہم مسلے قربان کریں گے۔ عید الاضحے اتوار 26 اکتوبر 1947 کو تھی ۔

گاندھی ۔ نہرو اور پٹیل جموں سے ہوتے ہوئے سرینگر پہنچے اور مہاراجہ ہری سنگھ پر مختلف طریقوں سے بھارت کے ساتھ الحاق کے لئے دباؤ ڈالا ۔ مسلمانوں کی طرف سے قرارداد الحاق پاکستان پہلے ہی مہاراجہ کے پاس پہنچ چکی تھی اس لئے مہاراجہ ہری سنگھ نے مہلت مانگی ۔ یہ کانگرسی لیڈر تین چار دن کے قیام کے بعد واپس چلے گئے اور عید الاضحے کے دوسرے دن یعنی 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے جموں ایئر پورٹ پر دھڑا دھڑ اترنا شروع کر دیا اور جلد ہی پورے جموں میں پھیلنے کے علاوہ جموں کشمیر کی سرحدوں پر بھی پہنچ گئی ۔ بھارتی فوج میں زیادہ تعداد گورکھا اور نابھہ اور پٹیالہ کے فوجیوں کی تھی جو انتہائی ظالم اور بے رحم مشہور تھے ۔ بھارتی فوج کی پشت پناہی سے راشٹریہ سیوک سنگ جس کا مخفف آر ایس ایس ہے ۔ بھارتیہ مہاسبھا جو آجکل ہندوتوا کہلاتی ہے اور اکالی دل کے مسلح جتھے بھاری تعداد میں گورداسپور کے راستے جموں پہنچنا شروع ہو گئے
۔باقی انشاءاللہ آئیندہ

1 Comments:

  • At 6:47 pm, Anonymous Anonymous said…

    This comment has been removed by a blog administrator.

     

Post a Comment

<< Home