. . . . . Hypocrisy Thy Name is . . . . . منافقت . . . . .

آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی..اللہ کے بندوں کو آتی نہیں روباہی...Humanity is declining by the day because an invisible termite, Hypocrisy منافقت eats away human values instilled in human brain by the Creator. I dedicate my blog to reveal ugly faces of this monster and will try to find ways to guard against it. My blog will be objective and impersonal. Commentors are requested to keep sanctity of my promise.

Wednesday, July 13, 2005

گھوٹکی کے قریب تین ٹرینیں ٹکرا گئیں

آج صبح صوبہ سندھ کے شہرگھوٹکی کے قریب تین ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں جس کے نتیجے کم از کم تین سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد تین ہزار بتائی جا رہی ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق کل سترہ بوگیاں متاثر ہوئی ہیں ۔ ٹریفک کنٹرولر کے مطابق حادثے میں تیزگام ایکسپریس کی بارہ بوگیاں، کوئٹہ ایکسپریس کی چار اور نائٹ کوچ کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی ہیں۔

لاہور سے کراچی جانے والی کوئٹہ ایکسپریس میں گھوٹکی کے قریب سرحد ریلوے اسٹیشن پر مرمت کے لیے روکا گیا تھا۔ پیچھے سے آنے والی نائٹ کوچ (کراچی ایکسپریس) کوئی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب اس سے جا ٹکرائی۔ اتفاق سے اسی وقت دوسرے ٹریک پر کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس گزر رہی تھی ۔ نائٹ کوچ کھڑی کوئٹہ ایکسپریس سے ٹکرا کر پٹڑی سے اتر گئی اور سامنے سے آنے والی تیزگام ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

ریلوے کے سکھر ڈویژن کےٹریفک کنٹرولر محمد اشرف لنجار کے مطابق حادثہ نائٹ کوچ کے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا کیونکہ سگنل دیے جانے کے بعد باوجود اس نے ٹرین سرحد ریلوے اسٹیشن سے پہلے نہ روکی اور کوئٹہ ایکسپریس سے آ ٹکرایا۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home