تعلقات
سورۃ 4 النسآء آیۃ 148 اور 149 ۔ اللہ اس کو پسند نہیں کرتا کہ آدمی بد گوئی پر زبان کھولے الّا یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو ۔ اور اللہ سب کچھ سننے جاننے والا ہے لیکن اگر تم ظاہر اور باطن میں بھلائی ہی کئے جاؤ یا کم از کم برائی سے در گذر کرو تو اللہ کی صفت بھی یہی ہے کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے حالانکہ سزا دینے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔ ۔ ۔ پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات درست کرو ۔
سورۃ 42 الشوری آیۃ 40 سے 43 ۔ برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے پھر جو کوئی معاف کر دے اور اصلاح کرے اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے ۔ اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا اور جو لوگ ظلم ہونے کے بعد بدلہ لیں ان کو ملامت نہیں کی جا سکتی ۔ ۔ ۔ البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگذر کرے تو یہ بڑی الوالعزمی کے کاموں میں سے ہے ۔
0 Comments:
Post a Comment
<< Home