آزاد جموں کشمیر میں تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد آج صبح تک 17000 سے زیادہ بتائی گئی ہے ۔ تین
ضلعے مظفرآباد ۔ راولا کوٹ اور باغ بری طرح متاءثر ہوۓ ہیں ۔سب سے زیادہ نقصان ضلع مظفرآباد میں ہوا ہے ۔ صدر سردار محمد انور کے مطابق ابھی بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں پہنچا نہیں جا سکا ۔
صوبہ سرحد میں سب سے زیادہ تباہی بالا کوٹ میں ہوئی ہے ۔ سینکڑوں لوگ ملبہ کے نیچے دبے ہوۓ ہیں جن میں کئی سو سکول کے بچے ہیں ۔وہاں امدادی کام بچ جانے والے اپنے ہاتھوں ہی سے کر رہے ہیں جو کہ ان کے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ شہر میں ساری عمارتیں پکی اور کنکریٹ کی چھتوں والی تھیں ۔ ان لوگوں نے 8 ستمبر کی سحری کھائی تھی اس کے بعد کچھ کھا پیا نہیں ہے کیوں کہ سب کچھ تباہ ہو چکا ہے ۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 18000 سے کہیں زیادہ ہو گی ۔
1 Comments:
At 8:01 pm, Asma said…
Only for one day, rough estimate was 18000, and there are still many places that are yet to be reached, to sorted out for reaching there!!!
Only Allah can help !
Post a Comment
<< Home