. . . . . Hypocrisy Thy Name is . . . . . منافقت . . . . .

آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی..اللہ کے بندوں کو آتی نہیں روباہی...Humanity is declining by the day because an invisible termite, Hypocrisy منافقت eats away human values instilled in human brain by the Creator. I dedicate my blog to reveal ugly faces of this monster and will try to find ways to guard against it. My blog will be objective and impersonal. Commentors are requested to keep sanctity of my promise.

Wednesday, October 05, 2005

رمضان المبارک


کل عام و انتم بخیر ۔ سب کو رمضان مبارک ۔

کورے یا اصولی علم ہندسہ کے مطابق پاکستان میں کل شام نیا ہلال نکلنا تھا مگر عملی علم ہندسہ کے مطابق نہیں نکلا اور آج شام سے پہلے نکل آئے گا ۔ چنانچہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ اور پہلا روزہ کل ہو گا ۔ اصول اور عمل کی یہی تفاوت ہمیں عمل کی دعوت دیتی ہے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ آئیے ہم سب عملی طور پر ثابت کریں کہ ہم مسلمان ہیں اور اس مبارک مہینہ میں اللہ کی خاص رحمتوں کا بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے ۔اللہ سبحانہ و تعالی نے اس میں ہر اچھے عمل کا دوسرے مہینوں کی نسبت کئی گنا ثواب رکھا ہے ۔ اللہ سبحانہ و تعالی میرے سمیت سب مسلمانوں کو صحت و ہمت دے کہ سب خلوص کے ساتھ پورے روزے رکھیں ۔ آمین ۔

اپنے ساتھ اپنے رشتہ داروں ۔ محلے داروں ۔ واقف کاروں اور ملازمین کا بھی خیال رکھیئے ۔ بالخصوس ان کا جو کم آمدن کی وجہ سے عام دنوں میں بھی کم کھانے پر مجبور ہوتے ہیں اور اپنی عزت نفس کے باعث اس کا اظہار نہیں کرتے ۔ حسب توفی‍ق ان کی عید کی خوشیوں میں شریک ہو کر اللہ کی خوشنودی حاصل کیجئے ۔ ہو سکتا ہے ان کے پاس عید کے لئے صاف کپڑے بھی نہ ہوں ۔

روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے ۔ جو کام یا حرکات دوسرے مہینوں میں منع ہیں وہ ماہ رمضان میں بھی منع ہیں ۔ رمضان بری عادات (مثال کے طور پر سگریٹ نوشی) کو چھوڑنے کا موقع مہیا کرتا ہے ۔

سب سے درخواست ہے کہ اپنی اچھی دعاؤں میں مجھے بھی یا رکھیں ۔ ممنون ہوں گا ۔

5 Comments:

  • At 10:11 am, Blogger Saqib Saud said…

    میں نے تو آج روزہ رکھ لیا ہے۔
    آج اگر روزہ ہے تو میں کیوں ضائع کروں،اگر نہیں ہے تو رکھنے میں ہرج ہی کیا ہے؟

     
  • At 4:32 pm, Anonymous Anonymous said…

    :) رمضان مبارک انکل

     
  • At 9:24 pm, Anonymous Anonymous said…

    جناب آپ کو رمضان مبارک ہو -

     
  • At 12:07 am, Blogger خاور کھوکھر said…

    يهاں فرانس ميں اج همارا دوسرا روزه تها ـ
    اللّه جي همارے روزے قبول فرمائيں اور
    اللّه جي اپ كو خوش ركهيں ـ آمين !!ـ

     
  • At 12:55 pm, Blogger افتخار اجمل بھوپال said…

    سعود ثاقب صاحب ۔ آپ مجھے سے زیادہ ثواب لے جائیں گے

    عائشہ صاحبہ اور شعیب صاحب ۔ آپ کو بھی رمضان مبارک

    خاور صاحب ۔ اللہ آپ پر اور باقی سب پر اپنی رحت برساۓ

     

Post a Comment

<< Home