بیس میٹر اونچی دیوار کیسے ٹوٹی ؟
ریت کا ڈھیرلگایا جاۓ تو ریت سرک کر زمین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 40 درجے کا زاویہ بناتی ہے ۔ اس طرح ریت کی 20 میٹراونچی دیوار کے لئے بنیاد یا قاعدہ تقریباً چھپن میٹر چوڑا بنتا ہے جبکہ اوپر سے چوڑائی صفر ہو ۔ اگر اوپر چوڑائی صرف 5 میٹر بھی رکھی جائے تو زمین پر اس کی چوڑائی 61 میٹر یا 197 فٹ ہو گی ۔ اتنی چوڑی دیوار کو توڑنا ناممکن سمجھ کر ہی اسرائیل نے یہ دیوار بنائی ہو گی ۔
فوج کے انجنئیرنگ ونگ میں ایک میجر مکینکل انجنیئر تھا ۔ وہ ریت کی دیوار گرانے کے ناکام تجربے دیکھتا رہا تھا ۔ ایک دن ڈویژن کمانڈر نے اس معاملہ پر غور کے لئے تمام آفیسرز کا اجلاس طلب کیا ۔ اس میجر نے تجویز دی کہ ریت کی دیوار آتشیں اسلحہ کی بجاۓ پانی سے گرائی جا سکتی ہے مگر کمانڈر نے اس میجر کی حوصلہ افزائی نہ کی ۔
وہ میجر دھن کا پکّا تھا اس نے کہیں سے ایک پانی پھینکنے والا پمپ لے کر ایک کشتی پر نصب کیا اور ریت کی ایک چھوٹی دیوار بنا کر دریا نیل کا پانی اس پمپ سے نوزل کی مدد سے ریت کی دیوار پر ایک ہی جگہ پھینکتا رہا ۔ تھوڑی دیر میں ریت کی دیوار میں شگاف بن گیا ۔ اس نے اپنے کمانڈر کو بتایا مگر کمانڈر نے پھر بھی حوصلہ افزائی نہ کی ۔
کچھ عرصہ بعد صدر انوارالسادات صاحب اس علاقہ کے دورہ پر آئے تو اس میجر نے ان کے سامنے تجربہ کرنا چاہا مگر کمانڈر نے ٹال دیا ۔ بعد میں کسی طرح اس میجر کی صدر انوارالسادات سے ملاقات ہو گئی اور میجر نے ان سے اپنے تجربہ کا ذکر کیا ۔ صدر انواراسادات نے میجر سے کہا کہ خفیہ طور پر تجربہ کرتا رہے اور پھر حساب لگا کر بتاۓ کہ 20 میٹر اونچی دیوار میں شگاف ڈالنا ممکن بھی ہے یا نہیں ۔ میجر دلیر ہو گیا اور ملک میں سب سے بڑا پمپ حاصل کر کے ریت کی دس میٹر اونچی دیوار بنا کر تجربہ کیا جو کامیاب رہا ۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس سے بڑے پمپ چاہئیں تھے جو صرف خاص طور پر آرڈر دے کر یورپ کی کسی بڑی کمپنی سے بنواۓ جا سکتے تھے اور راز فاش ہونے کا خطرہ بھی تھا ۔ بہر کیف کسی طرح بہت بڑے پمپ بنوا کر درآمد کر لئے گئے ۔ پھر مضبوط کشتیاں بنائی گئیں 6 کشتیوں پر چھ چھ پمپ نصب کئے گئے ۔ 1973 عیسوی کے ماہ رمضان میں گولوں کی برمار کے دوران یہ کشتیاں نہر سویز میں اتار دی گئیں اور 20 میٹر اونچی دیوار کے تین مقامات کا رخ کر کے تین کشتیوں کے پمپ چلا دیئے گئے ۔ چھ کشتیوں کے پمپ باری باری چلاۓ گئے اور چند گھینٹوں میں بیس میٹر اونچی دیوار میں تین جگہوں پر کافی چوڑے شگاف بن گئے ۔ پل بنا کر مصری فوج ہلکے ٹینکوں سمیت صحراۓ سینائی میں داخل ہو گئی اور ریت کی دیوار کے دوسری طرف موجود ساری اسرائیلی فوج کا صفایا کر دیا ۔
تو جناب یہ تھا پانی کا کمال اور مکینیکل انجنیئرنگ کے علم کمال ۔
10 Comments:
At 12:09 pm, Anonymous said…
Zabardast. Very entertaining and yet thoughtful story. Thanks. Looks like Zack n his family's out somewhere so you could take out time for such lengthy urdu post :)
Very happy days ahead.
At 12:25 pm, Anonymous said…
آج کے دور میں اسلامی دنیامیں کوئ ایسا لیڈر نہی جو اس طرح کسی میجر کو داد دے ہمت دے- پھر بھی عمدہ واقع تھا یے
At 12:27 pm, Anonymous said…
آج کے دور میں اسلامی دنیامیں کوئ ایسا لیڈر نہی جو اس طرح کسی میجر کو داد دے ہمت دے- پھر بھی عمدہ واقع تھا یے
At 12:32 pm, Anonymous said…
اک بات اور شائد آپ کو معلومات ہو گی اگر آپ بتا سکے تو میری معلومات میں بھی اضافا ہو گا وہ یے کے مصر ان اسلامی ممالک میں ہم شامل کر سکتے ہے جن کی حکومت کے اسرائیل سے اچھے تعلقات ہے جہاں تک میرا خیال ہے-
تو مصر کے اس جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات استوار کن وجوہات اور کب سے ہوئے؟
At 12:57 pm, افتخار اجمل بھوپال said…
اعجاز آسی صاحب
شکریہ ۔ آپ کا نام دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
یہ پوسٹس میری تحقیق کا حصہ ہیں جو میں کچھ عرصہ قبل مکمل کر چکا ہوں اور اب اس کے کچھ حصّے پوسٹ کر رہا ہوں ۔ صرف کاپی پیسٹ کرنے میں معمولی وقت لگتا ہے ۔
At 8:13 pm, Saqib Saud said…
عزم اور حوصلہ سے سب کچھ توڑا جا سکتاہے۔
جبکہ اس کے بنا 90000 فوج بھی ہتھیار ڈال دیتی ہے۔
At 12:11 pm, افتخار اجمل بھوپال said…
ثاقب سعود صاحب
علّامہ اقبال نے اسی لئے کہا تھا ۔ جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
At 5:32 am, Anonymous said…
very intresting story , I wonder what happened to the Egyptian Major ? was he hired by Israelis or permoted to Lt. Col .?
Egypt is a strange country , sometimes they want to be socialists , sometimes capitalists and at times Islamist. It's a very unfortunate country which is haunted by dictators right from Nasr to Husna Mubarak .
The only reason why United States does not want to permote democracy ( specially in Middle East ) because the dictators suits American policies.
At 7:41 am, Anonymous said…
My heart is weeping.. Muslims were killing Muslims and no one came to their help.
http://news.scotsman.com/international.cfm?id=2465912005
At 11:48 am, افتخار اجمل بھوپال said…
Mr Ali Chishti
Sorry for late reply. My son, Zakaria, is here from USA only for 16 days. So I have been busy.
The Major, as I know, was awarded.
Egyptian government has never been Islamist, however, the strongest and truest Islamic movement was born in Egypt, the famous Äkhwan-al-Muslemoon".
Hosni Mubark, while recognising Israel, got all the debt (US $ 11 billion) written off. What has our government achieved by killing Muslims in Afghanistan and Pakistan (Waziristan) ?
Post a Comment
<< Home