. . . . . Hypocrisy Thy Name is . . . . . منافقت . . . . .

آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی..اللہ کے بندوں کو آتی نہیں روباہی...Humanity is declining by the day because an invisible termite, Hypocrisy منافقت eats away human values instilled in human brain by the Creator. I dedicate my blog to reveal ugly faces of this monster and will try to find ways to guard against it. My blog will be objective and impersonal. Commentors are requested to keep sanctity of my promise.

Friday, October 21, 2005

ماشاء اللہ عوام مستعد ۔ مگر حکومت ؟ ؟ ؟

میں زیادہ تر گھر میں رہ کر متاءثرین کے لئے جو کچھ مجھ سے اللہ نے کام لینا ہے کر رہا ہوں البتہ اسلام آباد کے اندر جو کام ہو وہ میں اپنی کار پر جا کر کر لیتا ہوں ۔ اس کے علاوہ رضاکار تنظیموں سے رابطہ ہے ۔ راولپنڈی کے کام یعنی سامان آرڈر کرنا اور لانا میرے دو بھائی کرتے ہیں ۔ وہ بھی مجھے حالات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ مختصر یہ کہ عوام پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ امدادی اشیاء اکٹھی کر رہے اور امدادی کاروائیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر اور متعلقہ سٹاف بھی بھرپور کام کر رہے ہيں ۔ عوامی کوشش کی صرف ایک مثال ۔ راولپنڈی میں ایک خیمے بنانے کا کارخانہ ہے جو دن رات کام کر رہا ہے ۔ ایک خیمہ کی قیمت 3000 یا 3500 روپے کپڑے کی قسم کی بنیاد پر ہے ۔ 7 خیمے 3000 روپے والے ہمیں بازار سے مل گئے تھے اور 3500 روپے والے 63 آرڈر کئے ہوۓ تھے جو بدھ اور جمعہ کی درمیانی رات 11 بجے ملنا تھے ۔ وقت مقررہ پر میرے بھائی کارخانہ پہنچ گئے وہاں کئی کاریں ۔ پک اپ اور ٹرک بھی قطار میں لگے ہوۓ تھے ۔ میرے بھائی 2 بجے خیمے لے کر آۓ ۔
یہاں کلک کر کے ایک متعلقہ مضون پڑھئیے ۔ اس کے بعد یہاں کلک کر کے متاءثرہ دیہات کے متعلق پڑھئے ۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home